14

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا، یاسمین راشد

[ad_1]

 لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایک سال سےتحریک انصاف کے کارکنوں پر ظلم و زیادتی میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ ایک سال سے سیکڑوں بے گناہ کارکنان جیلوں میں قید ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو ٹارگٹ کر کے زیادتی کی جا رہی ہے۔ اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ پچھلے 15 دن سے مریم نواز کے حکم پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو سرگودھا جیل میں بند کیا گیا ہے ۔ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ان پر لاہور سمیت کئی شہریوں میں جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید نے بیک وقت کئی شہروں میں جلاؤ گھیراؤ بھی کیا ہے ۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کب تک جھوٹ بولتی رہے گی ؟۔ پاکستان کے باشعور عوام اس ظلم کا جواب صرف اپنے ووٹ کی طاقت سے دے سکتے ہیں ۔ میں لاہور سمیت پنجاب کی باشعور عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ 21 اپریل کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں ۔ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدواران کو تاریخی فتح دلائیں ۔ عوام اپنے ووٹوں کی خودحفاظت کریں ۔ عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے والے نااہل حکمرانوں کا عوام محاسبہ کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں