[ad_1]
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو سن کے “حیران” ہیں۔
راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور میرے اختلاقات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین اور میرا ہدف پاکستان کیلئے کھیلنا اور میچ جیتنا ہے، یہی ہماری ترجیع ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین اور بابر کے دل صاف کرائیں
بابراعظم کے بطور کپتان کا باضابطہ اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہیں تھی کہ شاہین کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناراض ہیں جبکہ بابر سے بھی انکے تعلقات خوشگوار نہیں۔
مزید پڑھیں: ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
بابراعظم آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث کپتانی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے بعدازاں شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، تاہم محض ایک نیوزی لینڈ سیریز کے بعد نو منتخب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال کرکٹ میں قیادت کے فرائض سونپ دیئے جبکہ شاہین کو قیادت سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں دی گئی۔
[ad_2]
Source link