6

فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا

[ad_1]

فلاح جناح کا یہ تیسرا بین الاقوامی روٹ ہوگا—فوٹو: فلائی جناح

فلاح جناح کا یہ تیسرا بین الاقوامی روٹ ہوگا—فوٹو: فلائی جناح

 اسلام آباد: پاکستان کی سستی ترین ائیرلائن فلائی جناح نے اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا اور پہلی پرواز10مئی کو روانہ ہوگی جبکہ افتتاح کے بعد ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان فلائی جناح کے مطابق پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے 10مئی سے اسلام آباد اور مسقط کے دارالحکومت عمان کے درمیان اپنی پہلی نان اسٹاپ پرواز شروع کر رہی ہے اور اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر جمعہ اور اتوارکو ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے فلائی جناح کے تیسرے بین الاقومی روٹ کے آغاز کے حوالے سے کہا کہ فلائی جناح اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے کامیاب آغاز کے بعد اسلام آباد سے عمان کے دارالحکومت مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے پرانتہائی فخر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اپنے بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے، یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ، متحدہ عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فلائی جناح اس وقت فضائی بیڑے میں شامل 5 ائیربس 320ساختہ جہازوں کے ذریعے پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں