[ad_1]
لاہور: سوشل میڈیا پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنےکے معاملے پر پولیس کی لیگل ٹیم نے رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کےخلاف امریکی حکام سے باضابطہ رابطےکا فیصلہ کرلیا۔
اےآئی جی لیگل نے خاتون پولیس آفیسر پرلگائے الزامات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت شہبازگل کےخلاف کارروائی کےلیے امریکی سفیرسےرابطہ کرے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹرشہبازگل مذہب کی آڑ لے کرعوام کےجذبات کو مجروع کررہےہیں، انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کےزیرتفتیش مقدمات کو متاثرکرنےکی کوشش کی ہے۔
مراسلہ کے مطابق خاتون پولیس آفیسر ڈاکٹر انوش مسعود سانحہ 9مئی کےمقدمات کی برائےراست انکوائری کررہی ہیں، پنجاب پولیس کو مطلوب شہبازگل کےخلاف امریکا میں بھی قانونی کارروائی کی جائے۔
محکمہ داخلہ پنجاب پولیس کی شکایت سےمتعلق مراسلےکوپاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کوبھجوائےگا
[ad_2]
Source link