[ad_1]
لاہور: پولیس نے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو اس کے بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار کرلیا۔
انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار کرلیا، جن میں عقیل،حفیظ اور طیبہ شامل ہیں۔
انچارج انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے مل کر عائشہ بی بی کو آگ لگا کر قتل کر دیا تھا اورموقع سےفرارہوگئےتھے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link