6

کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ

[ad_1]

دہشت گردوں سے مجموعی طور پر 6 دستی بم برآمد ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

دہشت گردوں سے مجموعی طور پر 6 دستی بم برآمد ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

  کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونا والا دھماکا خود کش تھا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیرملکیوں کی گاڑی پرحملے کی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مرتب کرلی۔رپورٹ کے مطابق حملے کی جگہ سے خودکش بمبار کا سر اور ٹانگیں ملی ہیں۔ دوسرا حملہ آور پولیس اور سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے مارا گیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے ایک بیگ برآمد ہوا۔ بیگ میں4 دستی بم ، 3 رافئل گرنیڈ ،3 میگزین ، پانی اور پیٹرول کی ایک ایک بوتل برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کی جیکٹ سے ایک دستی بم برآمد ہوا جبکہ ایک دستی بم مارے گئے دہشگرد کے ہاتھ میں موجود تھا۔ دہشت گرد کی ایس ایم جی پر ایک لانچر لگا ہوا تھا اور ایک رائفل گرنیڈ لانچر میں موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے مجموعی طور پر6 دستی بم اور 4 لانچر گرنیڈ برآمد ہوئے جبکہ بال بئیرنگ کا ایک ڈبہ بھی موجود تھا۔ تمام دستی بموں اور لانچر گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں