9

ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی

[ad_1]

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر ہیرے کی گمشدہ شادی کی انگوٹھی موقع پر موجود ایک جوڑے نے مالک خاتون کو واپس لوٹا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے گیلوسٹن آئی لینڈ پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی اس کی مالک خاتون کو اس وقت واپس کر دی گئی جب ایک جوڑے نے ریت میں دبے پرانے جال کو نکالا۔

ڈیزی مالڈوناڈو نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گیلوسٹن جزیرے پر گھومنے گئی تھیں۔ چند گھنٹوں بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ ان کی انگلی سے شادی کی انگوٹھی غائب ہے۔

انہوں نے فوراً فیس بک پر گیلوسٹن آئی لینڈ ٹریژر ہنٹرز کلب پر اس کی اطلاع دی تاکہ آلے کی مدد سے دھاتوں کا پتہ لگانے والے افراد انکی مدد کرسکیں۔

فیس بُک پوسٹ کا نتیجہ تھا کہ اسکاٹ پیئرس اور کلائیڈ لانگ ورتھ نامی 2 افراد انگوٹھی کی تلاش کے لیے اپنے میٹل ڈیٹیکٹر کو ساحل سمندر پر لے آئے تاہم اس سے پہلے ساحل پر موجود ایک اور جوڑا انگوٹھی کو تلاش کرچکا تھا۔

کیلب بریگناک اور ان کی ساتھی خاتون کو ساحل پر آئے صرف 15 منٹ ہی ہوئے تھے کہ انہوں نے پانی میں جزوی طور پر دبے ہوئے مچھلی پکڑنے کے جال کو دیکھا۔ جب انہوں نے اس کو نکالا تو اس میں سے سیپیوں کے ساتھ ساتھ ایک عدد ہیرے کی انگوٹھی بھی گری۔

جوڑے نے قریب ہی فیس بُک گروپ کے میمبرز پیئرس اور لانگ ورتھ کو اپنے میٹل ڈیٹیکٹرز کے ساتھ پہلے ہی دیکھ لیا تھا۔ وہ یہ انگوٹھی ان دونوں کے پاس لے آئے جس پر پیئرس نے ان کا رابطہ خاتون سے کروایا اور اس طرح ہیرے کی قیمتی انگوٹھی خاتون کی انگلیوں میں واپس پہنچ گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں