[ad_1]
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات ہوگئے۔
ایک انٹرویو میں پیسر محمد عامر نے کہا کہ مجھے 4سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ملک کی نمائندگی کا جوش وجذبہ ہی الگ ہوتا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ ڈیبیو کررہا ہوں، مجھے جس انداز میں ٹیم میں لایا گیا اب ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی کارکردگی سے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا
انھوں نے کہا کہ2009میں جب ڈیبیو ہوا تو ٹیم ٹی 20میں ورلڈچیمپئن بنی، گذشتہ ایونٹس میں ایک بار سیمی فائنل اور دوسری بار فائنل میں سفر تمام ہوا،میں چاہتا ہوں کہ اس بار لائن کراس ہوجائے،میری لیے یہ سب سے بڑی کامیابی ہوگی، میں خود کو فٹ اور فارم میں محسوس کررہا ہوں۔
[ad_2]
Source link