[ad_1]
لاہور: موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نے موٹروےپولیس کو مشکوک کار کی اطلاع دی تھی ، جس پر پٹرولنگ افسران نے کرولا کار KHYA-8127 کو سیال موڑ کے قریب روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش جسے تعاقب کرکے روک لیا گیا۔
کار کی تلاشی لینے پر 78کلو افیم اور 73 کلو حشیش برآمد کرکےایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات اے این ایف کے حوالے کردیں۔ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو اور سی پی او ضیغم کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں پٹرولنگ افسران خرم شاد،انصر عباس،رمضان اور اکرام نے حصہ لیا۔
[ad_2]
Source link