[ad_1]
لاہور: باغبان پورہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جب کہ ایک اہل کار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ایک کانسٹیبل شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونےو الے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
مقابلے میں شہید ہونےو الے کانسٹیبل کی شناخت عمران حیدر کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی کانسٹیبل دلدار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گشت پر مامور محافظوں نے جی ٹی روڈ نزد پی ایس او پمپ مومن پورہ میں بغیر نمبر کی موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ایس پی کینٹ اویس شفیق موقع پر پہنچ گئے اور واقعے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ بعد ازاں انہوں نے اسپتال میں زیر علاج زخمی کانسٹیبل کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں اپنی جان کی پروا نہ کرنے والے ہمارے سروں کا تاج ہیں۔
[ad_2]
Source link