[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اورایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
ملاقات میں ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایرانی سفیر نے وزیرداخلہ کو صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
[ad_2]
Source link