10

خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی

[ad_1]

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں—فائل: فوٹو

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں—فائل: فوٹو

پشاو: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک خاتون اور دو بچیاں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 نے بتایا کہ پشاور میں خٹکو پل کے قریب گھر کی چھت گر گئی اور ابتدائی طور پر ملبے تلے دو بچے اور ایک مرد دب گیا تھا تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال لیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں کی شناخت 32 سالہ حامد اللہ، دو سالہ اماد بی بی اور 3 سالہ فہمیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ کے گاؤں محلہ میاں گانوں میں ایک کچے کمرے کی چھت گرنے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ عارف اور 40 سالہ زوجہ عارف ولئی گاؤں محلہ میاں گانوں شامل ہیں، نوشہرہ کی  میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی حالت میں قاضی کمپلیکس پہنچا دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں