[ad_1]
لاہور: باغبانپورہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
باغبانپورہ پولیس نے اے ایس آئی نجیب اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں قتل، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جو مقابلے کے دوران ہلاک ہوئے، دونوں ملزمان اسلام پارک جی ٹی روڈ پر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر ملزموں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل عمران حیدر شہید، اور ہیڈ کانسٹیبل دلدار حسین زخمی ہوگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق زخمی ہیڈ کانسٹیبل دلدار حسین اور شہید کانسٹیبل علی رضا کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ڈاکوؤں کی سر دست شناخت نہ ہو سکی جبکہ غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
[ad_2]
Source link