[ad_1]
لاہور: رائیونڈ کے علاقہ بستی امین پورہ کی رہائشی تین بچوں کی ماں کو شوہر نے مبینہ طور پر خرچہ مانگنے پر چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون کی انگلیوں گردن اور پیٹ پر چھری لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں تاہم 15 کی کال پر متعلقہ تھانہ رائیونڈ سٹی نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر خاتون کا میڈیکل کروا کر پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او رائیونڈ تیمور عباس نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
[ad_2]
Source link