[ad_1]
گجرات: بھارت کے ایک کروڑ پتی جوڑے نے راہبانہ زندگی اپنانے کی خواہش میں اپنے 200 کروڑ روپے کے تمام اثاثے خیراتی ادارے کو عطیہ کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے 200 کروڑ روپے کے تمام اثاثے خیراتی ادارے کو عطیہ کرکے جین مذہب کی راہبانہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ زندہ رہنے کیلئے مکمل طور پر دوسروں کی خیرات یا ہمدردی پر انحصار کریں گے۔
بھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ اپنے منافع بخش تعمیرانی کاروبار سے کروڑ پتی بن گئے تھے۔ دوسرے کروڑ پتیوں کی طرح ہی انہوں نے شاندار بنگلے، مہنگی گاڑیوں اور دل کی ہر مہنگی سے مہنگی خواہش پوری کرنے کیلئے پیسے پانی کی طرح بہائے تاہم دونوں نے حال ہی میں جین مذہب کے راہب بننے کے لیے یہ سب ترک کردیا۔
انہوں نے یہ فیصلہ اپنے دو بچوں، 16 سالہ بیٹے اور 19 سالہ بیٹی سے متاثر ہو کر کیا ہے جنہوں نے خود بھی 2022 میں یہی طرزِ زندگی اپنالیا تھا۔
[ad_2]
Source link