8

بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

[ad_1]

 راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیل کر بابراعظم بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑدیا جنہوں نے 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے جبکہ بابراعظم نے یہ ریکارڈ اپنی 67 ویں اننگز میں توڑا ہے۔

واضح رہے کہ 29 سالہ بابر اعظم اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں  33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل دوبارہ پاکستان کا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ شاہین آفریدی کو ایک سیریز کے بعد ہی ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سیریز کا تیسرا میچ اس وقت راولپنڈی میں جاری ہے جبکہ باقی دو میچز بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں