6

گجرات میں پی ٹی آئی کے چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے بھتیجے نے شکست دیدی

[ad_1]

موسی الہٰی نے بڑے مارجن سے پرویز الہٰی کو شکست دے دی—فائل: فوٹو

موسی الہٰی نے بڑے مارجن سے پرویز الہٰی کو شکست دے دی—فائل: فوٹو

 گجرات: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-32 گجرات کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ق) کے 28 سالہ امیدوار چوہدری موسی الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی پی-32 سے موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے بھیتجے موسیٰ الہٰی نے63 ہزار 536 ووٹ لے کر اپنے چچا کو 45 ہزار 209 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو 18 ہزار 327 ووٹ ملے، مسلم لیگ(ق) کے کارکن گجرات میں نعرے لگاتے سڑکوں پر آگئے اور جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو بڑی شکست دے دوچار کرنے والے مسلم لیگ(ق) کے چوہدری موسیٰ الہٰی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے ہیں، ان کے بڑے بھائی چوہدری حسین الہٰی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

موسی الہٰی اس سے قبل 8 فروری کو منعقدہ عام انتخاب میں این اے-62 سے 26 ہزار 797 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پرویز الہٰی اس حلقے سے 9 مرتبہ الیکشن لڑ کر ناقابل شکست تھے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی-32 میں 8 فروری کو سالک حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو ہرایا تھا۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کیس میں اس وقت جیل میں ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی  اور چوہدری شجاععت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے انتخابی مہم چلائی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں