12

برازیل: بینک سے قرضہ لینے کیلئے خاتون اپنے مردہ ماموں کو لے آئیں

[ad_1]

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون بینک سے قرض وصول کرنے کیلئے مبینہ طور پر اپنے مردہ ماموں کو بینک لے آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ایک 42 سالہ خاتون کو بینک سے قرض چاہیے تھا جس کے لیے پاؤلو رابرٹو نامی شہری کے دستخط درکار تھے۔ خاتون پاؤلو کو بینک ہی لے آئیں جو کہ مردہ حالت میں تھے جس پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایریکا ڈی سوزا نامی خاتون شہر ریو ڈی جنیرو میں Itau Unibanco نامی بینک میں ایک 68 سالہ مرد کے ساتھ پہنچیں جو کہ وہیل چیئر پر تھے اور ان کی شناخت پاؤلو رابرٹو کے نام سے ہوئی۔ خاتون کے دورے کا مقصد پاؤلو رابرٹو کے نام پر 3,200 ڈالر کا بینک قرض وصول کرنا تھا۔

ایریکا نے دعویٰ کیا کہ وہ پاؤلو کی بھانجی اور ان کی نگرانی کی ذمہ دار ہیں۔ بینک کے ملازمین نے جلد ہی محسوس کیا کہ پاؤلو کے ساتھ کچھ سنگین خرابی ہے کیونکہ بھانجی کو اپنے ہاتھ سے پاؤلو کے سر کو سہارا دینا پڑ رہا تھا۔

پاؤلو کو دیکھ کر بینک کے عملے کو بالکل بھی نہیں لگ رہا تھا کہ یہ زندہ ہیں جبکہ ایریکا عملے کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتی رہیں کہ وہ فطرتاً بالکل خاموش طبع ہیں۔

یہاں تک کہ ایریکا نے دکھاوے کیلئے پاؤلو سے بات کرنے کی بھی کوشش کی جبکہ یہ واضح ہوچکا تھا کہ وہ جواب دینے کے قابل نہیں ہیں۔ عملے نے فوراً پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بھانڈا پھوٹنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ڈاکٹر کی جانب سے پاؤلو کا معائنہ کیا گیا جس پر پتہ چلا کہ پاؤلو کی موت چند گھنٹے قبل ہی طبعی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔ خاتون لاش کی بے حرمتی اور دھوکہ دہی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں