8

نجی کمپنی نے لاہور اسٹیشن کو لاری اڈہ بنا دیا، ٹکٹ فروخت کیلیے اسپیکر کا استعمال

[ad_1]

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: پاکستان ریلوے سے لاہور تا راولپنڈی کے لیے ٹرین حاصل کرنے والی کمپنی این سی ایس کے ملازم نے لاہور ریلوے اسٹیشن کو لاری اڈہ بنا دیا، ٹکٹیں فروخت کرنے کے لیے میگا فون پر اونچی اونچی آوازیں لگانا شروع کر دیں۔

ریلوے پولیس لاہور نے ایکشن لیتے ہوئے پلیٹ فارم پر خلل ڈالنے اور این سی ایس سے ٹکٹیں خریدنے کی آوازیں لگانے سے منع کیا لیکن کمپنی کا ملازم باز نہ آیا جس پر پلیٹ فارم نمبر 2 پر موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے کمپنی کے ملازم  محمد رضوان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے قبضے سے میگا فون بھی برآمد کر لیا۔

لاہور تا راولپنڈی راول ایکسپریس ایک پرائیویٹ کمپنی این سی ایس کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے جسے ٹکٹیں فروخت کرنے کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ جگہ بھی فراہم کی گئی ہے۔

ٹرین کی ٹکٹیں فروخت کرنے کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر میگا فون کے ذریعے کمپنی ملازم نے اونچی اونچی آوازیں لگانا شروع کر دیں جس سے اسٹیشن لاری اڈہ کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ مسافروں کے آرام میں بھی خلل پیدا ہوا اور مذکورہ ملازم کو اس اقدام سے روکا گیا۔

ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازم رضوان کو اپنی حراست میں لے لیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں