[ad_1]
پشین: پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سنزلہ پہاڑ میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کوئٹہ کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گرد رسالدار لیویز حمیداللہ کی شہادت میں ملوث تھے، عوام سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کریں۔
[ad_2]
Source link