8

ایرانی صدر کی آمد، ضلع لاہور میں کل مقامی تعطیل ہوگی

[ad_1]

چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو: فائل)

چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو: فائل)

 لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے سلسلے میں کل ضلع لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر صفدر شبیر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران کل لاہور آمد پر مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل 23 اپریل کو ایرانی صدر کی آمد پر دی گئی چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا جب کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفد کی آمد کے سلسلے میں کراچی میں بھی کل 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ عام تعطیل کا اعلان شہر میں غیر ملکی وفد کی آمد کے پیش نظر اور عوام کو کسی طرح کی پریشانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں