[ad_1]
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر موٹر وے پولیس سے مزاحمت کرکے فرار ہونے والی خاتون کار سوار کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اوور سپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
آفیسر خاتون کو کاغذات دیکھانے اور جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی ار درج کروا دی گئی تھی ۔
[ad_2]
Source link