[ad_1]
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے، گجرات میں دھاندلی بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے مطالبہ کیا کہ ہمارے دو ممبران کی رکنیت کو معطل کیا گیا جس پر نظر ثانی کی ضرور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے اور پولیس و آر اوز نے قانونی اجازت کے باوجود بھی ہمارے امیدواروں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے زبردستی روکا۔
عمر ایوب نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’جناب اسپیکر ایوان کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے آئین اور الیکشن قوانین کا تحفظ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے‘۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ حکومتوں کا آنا جانا رہتا ہے یہ آپ اور میں دیکھ چکے ہیں، آج جو لوگ ادھر (اپوزیشن میں بیٹھے ہیں) وہ چار ماہ بعد حکومت میں آسکتے ہیں کیونکہ پاکستان میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن قوانین سے متعلق شکایت الیکشن کمیشن کو درج کروائیں یہاں کچھ نہیں ہوسکتا۔
عمر ایوب کی گفتگو کے دوران اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی پر اسپیکر برہم ہوئے اور کہا کہ ایوان کا ماحول خراب کرنے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں اس کے لیے اپوزیشن کے اراکین ہی کافی ہیں۔
[ad_2]
Source link