[ad_1]
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنانے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں بلکہ پرائی ہے جس کی وجہ سے آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک جل رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس آگ کو یہی پرنہ روکا گیا تو اس کی وجہ سے بھکر، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہر بھی متاثر ہونگے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت کا راستہ اپناتے ہوئے دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مرکز نے بجلی منافع اور دیگر مدات میں 1510 ارب روپے روک رکھے ہیں۔
’’ملک بھر میں جلسے کرونگا کسی میں دم ہے تو روک کر دکھائے‘‘
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہماری پارٹی کے بانی چیئرمین پر جعلی مقدمات قائم کیے گئے جبکہ ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو زبردستی روکا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دیاگیا اور جعلی نتائج کے ذریعے لیگی امیدواروں کو کامیاب قراردیاگیا جس کے خلاف ملک بھر میں جلسے کرونگا کسی میں دم ہے تو روک کر دکھادے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عام انتخابات کی نسبت پچاس فیصد پولنگ ہوتی ہے لیکن پنجاب میں دو نشستوں پر عام انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ پڑے، پنجاب میں ہمارے امیدوارووں کو روکا گیااور ان پرحملے کیے گئے،خیبرپختونخوامیں کسی امیدوار کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔
’’ہم نے کوئی دونمبرکی نہ قانون ہاتھ میں لیا‘‘
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ باجوڑ میں آزادامیدوار عمران خان کی تصویراورہمارے جھنڈے کے ساتھ مہم کررہاتھاجسے نہیں روکاگیاحالانکہ ہمارے امیدواروں کے میدان میں موجود ہونے کی وجہ سے وہ اصولی طور پر غلط کام کررہاتھا لیکن ہم نے کہا کہ فیصلہ عوام نے اپنی مرضی کے مطابق کرنا ہے جو بغیرکسی دباﺅکے فیصلہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کوئی دونمبرکی نہ قانون ہاتھ میں لیا،ہم منافق نہیں، مرکز نے لیٹر لکھاگیاکہ خیبرپختوخوامیں بجلی چوری ہوتی ہے، ہم اس پر بات کے لیے تیارہیں لیکن مرکز نے لیٹربھی لکھااوربات چیت سے قبل صارفین کے خلاف مقدمات بھی درج کرانے شروع کردیے ہیں۔
’آئی جی پی تحریک انصاف کے ورکروں پرقائم جھوٹے مقدمات ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں‘
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی جی پی کو احکامات جاری کیے جاتے ہیں کہ بات چیت مکمل ہونے تک کوئی مقدمہ درج نہ کریں، میں اپنے صوبہ کی عوا م کی ذمہ داری لیتاہوں، بدمعاشی نہیں چلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت میں بجلی نظام کواپ گریڈکرنے کاکام شروع ہوگیاتھاتاہم اس کے بعدکوئی کام نہیں ہوپایا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پی تحریک انصاف کے ورکروں پرقائم جھوٹے مقدمات ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، تمام مقدمات کا جائزہ لیاجارہا ہے اور جو ، جو مقدمات غلط اور جھوٹ کی بنیاد پر قائم کیے گئے ہیں انھیں ختم کردیاجائے گا۔
[ad_2]
Source link