[ad_1]
راولپنڈی میں اغوا اور ایک کروڑ روپے تاوان نہ دینے پر ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کرنے والے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی پولیس نے شہری کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان نے چند روز قبل سرکاری ادارے کے آفیسرکو اغواء کرکے تاوان کامطالبہ کیا تھا۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول رحمت اللہ کو اغوا کے بعد فوراً قتل کرکے نعش کو دفنا دیا تھا۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر نعش کو تلاش کرکے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان مقتول کے دوست تھے اورملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں، اس دوران پولیس نے فوٹیجز اور شواہد اکٹھے کرکے سائنٹیفک ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کے چہرے میچ کرکے انہیں ٹریس کیا۔ سینئیر افسران کی نگرانی مین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کے پی، چنیوٹ اور فیصل آباد میں متعدد چھاپے مارے گئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کینٹ اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کامران کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
[ad_2]
Source link