[ad_1]
لاہور: شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو ٹی20 کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا۔
تیز ترین 3ہزار رنز کے ریکارڈ میں ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے والے بیٹر کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے سپرمین نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، ان کی پرفارمنس کے اثرات سے کھیل کا انداز بدلا، اپنی اڑان جاری رکھیں، رضوان ایک چیمپئن اور دوسروں کیلیے مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی20؛ محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ میری کامیابی کا اس انداز میں جشن منانے اور پاکستان ٹیم کے اسٹارز کو یکجا رکھنے کا شکریہ، میں اپنے ساتھی کرکٹرز اور پرستاروں کا شکرگزار ہوں۔
[ad_2]
Source link