10

بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

[ad_1]

 کوئٹہ: بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد متعلقہ اداروں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 24 اپریل سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں 24 سے 27 اپریل تک بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے اور نوکنڈی و دالبندین میں تیز ہواوٴں اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 15، سبی میں 37، نوکنڈی میں 36، تربت میں 38، ساحلی علاقوں جیوانی میں 30اور گوادر میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع زیا رت، شیرانی،مو سیٰ خیل ،نو شکی، پشین ، ہرنائی، ژوب، بار کھان، کو ہلو اور سبی سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے متعلقہ محکموں اور پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں