[ad_1]
قصور: اہلیہ کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او قصور اور پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرکے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے۔
ڈی پی او قصور کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر Never Again مہم کے تحت صنفی جرائم کی روک تھام کے لیے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ پھول نگر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مرکزی ملزم خاتون کے شوہر لطیف کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک اور خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link