9

سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ

پرتھ: بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے ایک قریبی کہکشاں میں پانچ کروڑ سورجوں سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

محققین نے ہماری ملکی وے کہکشاں کے قریب موجود ورگو کلسٹر کا مطالعہ کیا جس میں انہوں نے وسیع مقدار میں خارج ہوتی گیس کا مشاہدہ کیا۔ یہ اخراج اتنے بڑے پیمانے پر ہے کہ اس کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جانے کے لیے روشنی کو 20 ہزار سال کا وقت درکار ہوگا۔

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ (آئی سی آر اے آر) سے تعلق رکھنے والے تحقیق کےسربراہ مصنف ڈاکٹر ایڈم واٹس کا کہنا تھا کہ گیس کے اس اخراج کا سبب کہکشاں کے مرکزی خطے میں ہونے والے طاقتور دھماکے ہیں، جن کی وجہ سے بڑی مقدار میں ہائیڈروجن اور بھاری عناصر کا خارج ہونا متوقع ہے۔

خارج ہونے والی گیس کا حجم پانچ کروڑ سورج سے زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ایڈم واٹس کا کہنا تھا کہ ان اخراج کی طبعیات اور ان کی خصوصیات کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہے کیوں کہ ان کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گیس بھاری عناصر سے بھرپور ہے۔ جن میں آکسیجن، نائٹروجن، سلفر اور دیگر کیمیکل عناصر کی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں