[ad_1]
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث ایوان میں اندھیرا چھا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اور اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال کے دوران ایوان کی لائٹ اچانک سے بند ہوگئی۔
بجلی بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ایوان تاریکی میں ڈوب گیا اور تمام مائیک بھی بند ہوگئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کو معاملہ فوری دیکھنے کی ہدایت کی۔
تاہم کچھ ہی دیر کے بعد ایوان کی بجلی دوبارہ سے بحال ہوگئی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر اراکین قومی اسمبلی نے ’لوڈ شیڈنگ نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے
[ad_2]
Source link