[ad_1]
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کی گمشدگیوں کو اب بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے جبکہ لاپتہ کرنے والوں کا تعین کرنا بہت مشکل ہے۔
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دیگر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق وزیر داخلہ کو پلان تشکیل دینے کا ٹاسک سونپا ہے جبکہ امن و امان میں بہترین کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنانے جارہے ہیں جس پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان مسئلے پر خصوصی کمیٹی تمام پہلو دیکھ کر پالیسی مرتب کریگی ، ہم سمجھتے ہیں کہ:بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہو تو بہتر ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسنگ پرسنز کو ایک بہت بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے جبکہ 80 فیصد لاپتہ افراد کے مسائل حل ہوچکے ہیں۔ انہوں ے کہا کہ لوگوں کو کون لاپتہ کررہا ہے اس کا تعین کرنا بہت مشکل ہے جبکہ لاپتہ افراد سے متعلق اداروں پر الزام لگانا بھی درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ را کی معاونت سے چلنے والے گروپوں نے کئی بے گناہ افراد کو قتل کیا ہے جبکہ افغانستان سے بھی علیحدگی پسند دہشت گردوں کی معاونت کی جارہی ہے۔
[ad_2]
Source link