14

کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

  کراچی: ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدی کی اردو ترجمہ پر مبنی کتاب ” نسوانی زندگی کا فن” کی کراچی میں رونمائی کردی گئی۔

کتاب کی تقریب رونمائی آئی بی اے سٹی کیمپس میں جامعہ کراچی کے تحت منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ریحانہ رئیسی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدی کو جامعہ کراچی کی جانب سے شیلڈ پیش کی جبکہ جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ اسلامی علوم ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی جانب سے آصفہ بھٹو زرداری کو جامعہ کراچی کا نشان سپاس پیش کیا گیا۔

کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ایرانی خاتون اول کا کہنا تھا کہ معاشرے اور بالخصوص اسلامی تمدن میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ ڈاکٹر جمیلہ نے تقریب میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ پاکستانی خواتین بھی اسلامی حجاب کی جان مائل ہیں۔

اہھوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب سے بھی برسوں قبل پاکستان بھی اسلامی بنیادوں پر وجود میں آیا تھا۔ پاکستانی خواتین کو سائنس ، سوشل سائنس اور اسلامی علوم میں مشترکہ تحقیق کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں رئیس کلیہ معارف اسلامی ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تمدن خواتین کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتی۔

انھوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب جدید اسلامی تمدن کی بنیاد رکھنا ہوگی جس میں خواتین کا کردار اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی جامعہ کراچی کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دیے جانے کی تقریب میں عین اسی وقت شرکت کے سبب مذکورہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں