[ad_1]
لکی مروت: گاؤں خانذادخیل میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے گاؤں خانذادخیل میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے پروگرام میں مخالفین نے حملہ کیا، مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گاؤں غزنی خیل سے ہے جب کہ حملہ آوروں سے مقتولین کی دیرینہ دشمنی تھی۔ افسوسناک واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link