14

عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی

[ad_1]

پولیس نے حادثے کے ذمے دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

پولیس نے حادثے کے ذمے دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

  کراچی: کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار اسٹریٹ 26 پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر کو روند ڈالا ، پولیس نے جائے وقوعہ کے کچھ ہی فاصلے حادثے کے ذمے دار کار کو قبضے میں لے کر ڈرائیور حراست میں لے لیا ۔

حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 8 سالہ علی رضا ولد شفیق ، 10 سالہ نساء دختر یعقوب ، 24 سالہ علی نواز ولد وکیو ، 26 سالہ کریم ولد شمار ، 55 سالہ دل نواز ولد محمد خان اور 40 سالہ سلمہٰ زوجہ شفیع کے ناموں سے کی گئی۔

حادثے کے کچھ ہی دیر بعد جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر کمرشل ایریا سے پولیس نے حادثے کی ذمے دار کار نمبر BPE-384 کو قبضے میں لے کر اس کے نوجوان ڈرائیور کر حراست میں لے لیا۔

ڈرائیور نے ابتدائی طور پر اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ وہ جس سڑک پر جا رہا تھا سامنے سے رانگ سائیڈ ایک گاڑی تیز رفتاری آرہی تھی جسے دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس کی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ، حادثے میں لوگوں کے چیخ و پکار سن کر وہ گھبرا گیا اور اس نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی تاہم کچھ ہی فاصلے پر وہ رک گیا تھا۔

گاڑی کے ڈرائیور نے حادثے کی ذمے داری بھی قبول کر لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں