[ad_1]
لاہور: پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پانچ شہروں میں اسٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ گھروں کے نقشوں کے لیے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز سے مشاورت پر اتفاق کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت…… اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ انہوں نے کم از کم لاگت میں بہترین گھر تیار کرنے کے لیے اقدامات کا بھی حکم دیا ہے۔
اجلاس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری فنانس، کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
[ad_2]
Source link