[ad_1]
کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے حکومت کو متنبہ کرتے ہو ئے کہا کہ اگر حقیقی خاتون اول بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
کراچی میں انصاف ہاؤس میں نیوز کانفرنس کر تے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قوم نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا لیکن فیصلہ ساز اس کو قبول نہیں کررہے، 8 فروری کے الیکشن میں چوری کی گئی جبکہ 21 اپریل کو الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، اس پر تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 26اپریل کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ہر سظح پرالیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آمرانہ نظام ہے، پہلے ہم سے الیکشن چوری کیا گیا اب احتجاج بھی نہیں کر نے دیا جا رہا، انہوں نے کہ بشری بی بی کی جان کو خطرہ ہے، اس حوالے سے ہمیں شدید تحفظات ہیں، ہم سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے قرار داد پیش کر یں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور فیصلہ سازوں کو متنبہ کر تے ہیں کہ اگر خاتون اول بشری بی بی کو کچھ ہوا تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمیں جلسہ کر نے کی اجازت نہیں دی جا رہی جس پر عدالت سے رجوع کیا ہے، اب ہم کراچی میں 6مئی کو جلسہ کریں گے۔
صدر تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھا م کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جار ہے، سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کو مسلط کر دیا گیا ہے، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
[ad_2]
Source link