[ad_1]
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ کرلیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات پہلے مرحلے میں ایک ہفتے ساؤتھ کے علاقوں میں چلائی جائے گی پھر ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔
ہفتہ وار انسداد تجاوزات مہم کا آغاز ضلع جنوبی کے علاقے صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ، کھارادر سے کیا جائے گا۔
ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلا ف کاروائی ہوگی خاص طور پر سڑکوں پر موجود کیبن، پتھارے اور دکانوں کے باہر موجود سامان کو صا ف کیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر عمران راجپوت کریں گے، یہ مہم پورے پفتے جاری رہے گی۔
[ad_2]
Source link