[ad_1]
گجرات: پنجاب کے علاقے گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں قائم عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے زیر تعمیر سرجیکل وارڈ کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے بعد وہاں قیامت صغری کا منظر دیکھا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد اسپتال میں مریضوں اور اُن کے ساتھ آنے والوں نے چیخ پکار کی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی بھیک مانگی۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام کیا اور ملبے میں پھنسے افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج خاتون اور ایک زخمی دم توڑ گئے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کے علاج و معالجے کی بھی ہدایت جاری کردی۔
[ad_2]
Source link