12

نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش

[ad_1]

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

پنجاب کے شہر نارووال میں بارات کی خوشی میں دولہا کے بھائیوں نے قیمتی تحائف کی بارش کردی۔

رپورٹس کے مطابق صدیق پورہ کے علاقے میں دلہن کے گھر بارات پہنچی تو دولہا کے بھائیوں اور دوستوں نے چھت پر چڑھ کر قیمتی تحائف نچھاور کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ان قیمتی تحائف میں موبال فون، گھڑیاں، سوٹ اور کرنسی نوٹ شامل تھے، اس موقع پر لوگوں کا ہجوم تحفے حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا رہا، کچھ لوگوں نے جال لگاکر بھی نوٹ لوٹے۔

نارووال کی کاروباری شخصیت اور سابق کونسلر کے بیٹے کی شادی میں وفاقی وزیر سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں