19

کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی

[ad_1]

الیکشن کمیشن نے کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا—فائل: فوٹو

الیکشن کمیشن نے کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا—فائل: فوٹو

کوہلو: بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی-9 کوہلو میں سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث 4 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ نہیں ہوسکی جہاں الیکشن عملے کے راستے میں بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی-9 کوہلو میں 8 فروری کو عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ جنگیز مری کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے نصیب اللہ مری نے نتیجہ چیلنج کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نصیب اللہ مری کی درخواست پر نساؤ کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے عملے کے راستے میں بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی جبکہ دوسری ناکارہ بنادی گئی تھی جبکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے بم پروف گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ نساو اور دیگر علاقوں میں آج بھی داغے گئے 6 راکٹوں میں تین پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں گرے تھے، اسی طرح کے حملوں کے باعث گزشتہ روز پیپلزپارٹی کا ایک حامی بھی جاں بحق ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز سے پولنگ اسٹیشنز پر راکٹوں سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس پر پریذائیڈنگ افسروں نے لکھ کر دیا کہ وہ اس صورت حال میں الیکشن نہیں کراسکتے۔

پی پی پی امیدوار نصیب اللہ مری نے کہا کہ پولنگ کا عملہ 4 بجے تک انتظار کے بعد بارکھان کے راستے واپس کوہلو روانہ گیا، پولنگ کا عملہ بارکھان سے کوہلو میں داخل ہونے کے بعد آگے نہیں جاسکا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی بی 9 کوہلو کے نساؤ میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث نہیں ہوسکی جہاں ری پولنگ کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا تھا۔

 

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں