10

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کردی گئی

[ad_1]

 اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کی اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں رونمائی کردی گئی۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی کی ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا، اس موقع پر پی سی بی کے عہدیدار بھی موجود موجود تھے۔

ٹرافی کو مونومنٹ کے باالکل سامنے لاکر رکھا گیا تو شائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لیں اور پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی کی ٹرافی جمعہ کو ایبٹ آباد اور ہفتہ کو لاہور لیجائی جائے گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر ٹرافی کو گراؤنڈ میں رکھا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں