8

واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الوقت تکمیل کے مراحل میں ہے اور یہ فیچر گوگل پلے بِیٹا پروگرام پر سائن اپ ہونے والوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

تاہم، ڈائلر کا عمل ابھی مبہم ہے امید کی جارہی ہے کہ یہ فیچر صارفین کو ان لوگوں کو کال کرنے میں مدد دے گا جن کے نمبر کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.9.28 ورژن میں یہ فیچر فی الحال بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن آئندہ ہفتوں میں اپ ڈیٹس کے ساتھ اس کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

رپورٹ میں فیچر کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا، جس کو تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ابھی فعال ہونا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں ایک ڈائل پیڈ دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک ہرا کالنگ کا نشان ہے اور ہندسے اور حروف ویسے ہی لکھے جیسے عموماً ڈائل پیڈ پر لکھے ہوتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں