[ad_1]
قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں نوجوان صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کیساتھ بابراعظم کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی۔
اسپن بالنگ اٹیک کیساتھ آل راؤنڈر کے طور پر وقار یونس نے شاداب خان، افتخار احمد، اور عماد وسیم کو ترجیع دی جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر کو بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔
مزید پڑھیں: کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
فاسٹ بولنگ لائن اَپ میں سابق لیجنڈری کرکٹر نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر کے علاوہ حارث رؤف کو منتخب کیا جبکہ نوجوان زمان خان اور عباس آفریدی کو کم تجربے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر رکھا۔
وقار یونس کا 15 رکنی اسکواڈ؛
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف
[ad_2]
Source link