8

اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا

[ad_1]

 راولپنڈی: نصیر آباد پولیس نے اغوا برائے تاوان کی واردات حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں مغوی اور اس کے دو دوست شامل ہیں۔  

پولیس کے مطابق مغوی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا ہوجانے کا ڈرامہ رچایا اور بیرون ملک میں مقیم اپنے بھائی اور اہلخانہ سے رقم کا مطالبہ کرواتا رہا۔

بعدازاں  نصیرآباد پولیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، اس دوران پولیس نے حالات اورواقعات کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مغوی ساجد نے اپنے دوستوں آفتاب اور قاسم کے ساتھ ملکر پیسوں کی خاطر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے کا انکشاف کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی پوٹھوہار اورایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تینوں ملزمان ساجد،آفتاب اور قاسم کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی اوکینٹ اورایس ایچ اونصیر آباد اورپولیس ٹیموں شاباش دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں