8

لاہور؛ 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار

[ad_1]

پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا (فوٹو: ایکسپریس نیوز )

پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا (فوٹو: ایکسپریس نیوز )

 لاہور: ملت پارک میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  9 سالہ زینب سلمان نامی شخص کے گھر چند ماہ سے ملازمت کررہی تھی جسے آج جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ  جانبر نہ ہوسکی،  پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم سلمان نے بیان دیا ہے کہ 9 سالہ زینب گزشتہ روز کچن میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئی تھی جسے  ابتدائی طبی امداد گھر ہی میں دی جاتی رہی، حالت زیادہ بگڑنے پر اسے آج اسپتال لے کر آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم نے ملازمہ کے گھر والوں کو بچی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں دی، پولیس نے بچی کے ورثا کی درخواست پر تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  بچی کی موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

دریں اثنا  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ملت پارک پہنچ گئے، انہوں نے قصور میں  جاں بحق بچی کے ورثا سے رابطہ کیا اور انہیں  انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں