8

خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

[ad_1]

 پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ارسال سمری میں ہاؤس رینٹ، سبسڈی اورتزئین و آرائش کیلئے مختص فنڈ کو 5 لاکھ  سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سرگاری گھر نہ ہونے کی صورت میں کرائے کے گھر کیلئے کرایہ 70 ہزار روپے سے بڑھاکر ماہانہ 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 وزرا، 5 مشیر اور4 معاونین خصوصی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں، بل منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایسی کسی بھی سمری سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ جب سمری آئے گی تو دیکھیں گے۔

ادھر دفتر مشیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے وزرا اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کیلئے صرف 7 رہائش گاہوں کی سہولت موجود ہے جبکہ 17 وزرا اور مشیر ذاتی یا کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں جن کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کے بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں