7

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی

[ad_1]

  کراچی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ویمنز سیریز کے پہلے میچ میں ایک رن سے شکست دے دی۔

میزبان ٹیم 123 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز کی کرشما رام ہریک  نے پاکستان بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں  کو آوٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان ندا ڈار 27 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹر رہیں،سدرا امین نے 23، منیبہ علی نے 18، عالیہ ریاض نے 12، عائشہ ظفر نے 7  اور طوبیٰ حسن نے 6 رنز بنائے، ناجیہ علوی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ  رہیں۔

کرشما رام ہریک نے صرف 15 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں، کیانہ جوزف، ہیلی میتھوز اور ایفے فلیچر نے 1،1 وکٹ لی۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے ویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو کامیابی کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا۔

نیشنل بنک اسٹیڈیم پر پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 122 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی دوسری ہی  گیند پر گرگئی، ون ڈے سیریز کے دو میچز میں سینچریز جڑنے والی کپتان ہیلی میتھیوز کوئی رن بنائے بغیر سعدیہ اقبال کی گیند پر ان کا کیچ ناجیہ نے لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیانہ جوزف نے 34 سٹیفنی ٹیلر نے 30، رنز بنائے،چیڈن نیشن،عالیہ ایلاین،شنیل ہنری اور ایفے فلیچر نے 13 ،13 رنز بنائے،شیری این فریسر پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

فاطمہ ثنا نے تین جبکہ سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کپتان نداڈار، ڈائنا بیگ اور طوبہ حسن کو 1،1 وکٹ ملی۔

سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کھیلا  جائے گا، تیسرا 30 اپریل، چوتھا 2 مئی اور پانچواں میچ 3 مئی کو ہوگا، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمن رینکنگ میں پاکستان کا 8 واں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  کی چھٹی پوزیشن ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں