[ad_1]
کراچی: کراچی میں پولیس نے 60 سالہ دکان دار کے قتل کا معما حل کرلیا، ملزم نے ادھار نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا۔
25 اپریل کی صبح نارتھ ناظم آباد کےعلاقے دیر کالونی میں 60 سالہ دکان دار غلام محمد کے قتل کا معما حل کرلیا گیا اور اس سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا نہیں، بلکہ اُدھار نہ دینے پر پیش آیا تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے قتل میں ملوث ملزم عثمان عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم واردات کے مقدمے میں نامزد تھا، جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزم سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غلام محمد کی دکان سے اکثر ادھار لیتا تھا۔ جمعرات کی صبح بھی وہ ادھار لینے دکان پر آیا تو مقتول نے دینے سے انکار کردیا۔ ، جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ور ملزم نے طیش میں آکر غلام محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
واقعے کے بعد ابتدائی طور پر مقتول کے اہل خانہ نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
[ad_2]
Source link