13

عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

[ad_1]

کچے میں ڈاکوؤں سے رابطوں کے الزام میں پولیس اہلکاروں کو کراچی تبدیل کیا گیا تھا—فائل: فوٹو

کچے میں ڈاکوؤں سے رابطوں کے الزام میں پولیس اہلکاروں کو کراچی تبدیل کیا گیا تھا—فائل: فوٹو

  کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے عوام اور سیاسی حلقوں کی جانب سے دیے گئے شدید ردعمل کے بعد ضلع شکارپور سے کراچی رینج تبدیل کیے گئے 79 میں 74 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شکار پور سے کراچی تبادلہ کیے جانے والے 79 پولیس اہلکاروں کو کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، مذکورہ پولیس اہلکاروں کو گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر ساؤتھ میں قائم بی کمپنی منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تبادلہ کیے جانے والے 79 پولیس اہلکاروں کو کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے ساتھ روابط سمیت دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر مذکورہ پولیس اہلکاروں کو گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز ساؤتھ میں قائم بی کمپنی منتقل کیا جا رہا ہے اور تمام 79 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کی روشنی میں ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں