12

لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق

[ad_1]

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سب انسپکٹر باغبانپور ارشد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جانے والے سب انسپکٹر ارشد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مسلح افراد نے پولیس افسر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُسے گردن، چھاتی اور پیٹ میں تین گولیاں لگی اور پھر اُسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب تھانہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی ایس ڈی پی او کاہنہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس یپ ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت امتیاز اور محمود کے ناموں سے ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہواہے۔

سیف سٹی کیمروں ،سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں